مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت غریبوں کو پہاڑوں کے درمیان گھر دیے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو گھر چاہیے تو پہاڑوں کا رخ کرے۔
ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کا معاملہ انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ اورنگ آباد سے آواس یوچنا کے لیے باون ہزار درخواستیں منظور کی گئی تھی لیکن محض تین سو پچپن لوگوں کو ہی اسکیم کا فائدہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے کو مرکز کی اربن ڈیولپمنٹ کمیٹی نے سنجیدگی سے لیا اور عملی سرگرمیوں کا آغاز ہوا لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے جو زمین الاٹ کی جارہی ہے وہ پہاڑوں کے درمیان ہے، ایم پی جلیل کا الزام ہیکہ غریبوں کو محض گھر کا خواب دکھایا جارہا ہے۔