ٹھاکرے نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی نے انہیں تیقن دلایا ہے کہ این آر سی کو پورے ملک میں لاگو نہیں کیا جائے گا اور یہ بھی کہا کہ انہیں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کا رول سمجھ میں آگیا ہے۔'
انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'سی اے اے کے تعلق سے کسی کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو لوگ سی اے اے کے خلاف عام لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں۔ انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'این پی آر کا تعلق مردم شماری سے ہے اور مردم شماری ہر دس برس پر کی جاتی ہے۔'
این آر سی کے تعلق سے انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'ایسا کہا جارہا ہے کہ این آر سی سے مسلمانوں کو خطرہ ہے اس کے ذریعے ملک سے مسلمانوں کو باہر نکالا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہے اگر کوئی تنازع ہوتا ہے تو دیکھا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔'