ETV Bharat / state

'ہولی پر رنگوں کے استعمال سے گریز کریں' - ماحولیات کے تحفظ کے لیے کوششیں کرنی چاہیے

ہولی کے موقع پر خطرناک کیمیکل والے رنگوں سے ہونے والے برے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے کیمیکل فری قدرتی رنگوں کا استعمال کرنے کی اپیل ریاست کے محکمہ ماحولیات اور آلودگی کنٹرول بورڈ نے کی ہے۔

'ہولی پر خطرناک کیمیکل والے رنگوں کے استعمال سے گریز کریں'

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:20 PM IST

ریاست کے وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے اور ریاستی وزیر سنجے بنسوڑے نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہولی سے قبل ایکو فرینڈلی ہولی منانے کی غرض سے سبھی اراکین اسمبلی کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔

بدلتے موسم کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم سبھی کو ایکو فرینڈلی ہولی کھیلنی چاہیے۔ ایسے ماحولیاتی پیغام کے ساتھ بھیجے گئے دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ سماج کی تعمیر عوامی نمائندوں کے ہاتھوں میں ہے لہٰذا اُنھیں ماحولیات کے تحفظ کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

آدتیہ ٹھاکرے و سنجے بنسوڑے کی اس مہم کے تحت ودھان سبھا اور ودھان پریشد کے سبھی اراکین میں مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ و محکمہ ماحولیات کی جانب سے قدرتی رنگوں کی تقسیم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہولی کے موقع پر کیمیکل والے رنگوں کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے گذشتہ 8 برسوں سے مذکورہ محکموں کی جانب سے ایکو فرینڈلی ہولی منانے کے لیے عوام میں بیداری کا کام کیا جا رہا ہے اسی طرح ہر سال قدرتی رنگوں سے ہولی منائے جانے کی پہل سے قدرتی رنگوں کی مانگ میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔

منترالیہ میں ریاست بھر سے آنے والی عوام میں قدرتی رنگوں کو لیکر بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت کی جانب سے منترالیہ میں 5 مارچ سے قدرتی رنگوں کے نمائشی و فروخت کے اسٹال لگائے جائیں گے جس سے منترالیہ میں آنے والوں کو قدرتی رنگ با آسانی دستیاب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.