ETV Bharat / state

کنگنا رناوت نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا - ملک کے عوام اس واقعہ میں ہماچل کی بیٹی کنگنا کے ساتھ کھڑے ہیں

اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'آپ کے والد کے اچھے کام سے آپ کو دولت تو مل سکتی ہے لیکن عزت آپ کو خود کمانی پڑتی ہے، میرا منہ بند کروگے لیکن میری آواز میرے بعد سو، پھر لاکھوں میں گونجیں گی، کتنے منہ بند کرو گے، کتنی آواز دباؤ گے'۔

actress kangana ranaut targeted cm uddhav thackeray
کنگنا رناوت نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:16 PM IST

اداکارہ کنگنا رناوت نے پالی ہلزکے دفتر کو منہدم کرنے کے بعد ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ (مسٹر ادھو ٹھاکرے)کچھ نہیں، صرف کنبہ پرستی کا ایک نمونہ ہیں۔

اداکارہ نے آج کئی ٹوئٹ کیے۔ کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے لکھا کہ 'آپ کے والد کے اچھے کام سے آپ کو دولت تو مل سکتی ہے لیکن عزت آپ کو خود کمانی پڑتی ہے، میرا منہ بند کروگے لیکن میری آواز میرے بعد سو، پھر لاکھوں میں گونجیں گی، کتنے منہ بند کرو گے'؟ کتنی آوازوں کو دبائیں گے؟ کب تک حقیقت سے بھاگو گے، تم کچھ نہیں ہو صرف کنبہ پرستی کا ایک نمونہ ہو'۔

actress kangana ranaut targeted cm uddhav thackeray
کنگنا رناوت کا ٹوئٹ

کنگنا نے مزید کہا کہ 'میں یہ بات خاص طور پر واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مہاراشٹر کے عوام حکومت کے ذریعہ کی گئی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں، میرے مراٹھی خیر خواہوں کے بہت سے فون آرہے ہیں، دنیا اور ہماچل کے لوگوں کو بھی تکلف پہنچی ہے۔ وہ یہ قطعی نہ سوچیں کہ مجھے یہاں محبت اور عزت نہیں ملتی۔ مہاراشٹرا حکومت کی اس کارروائی سے دنیا میں مراٹھی ثقافت اور وقار کو ٹھیس نہیں پہنچانی چاہئے۔ جے مہاراشٹر'۔

کنگنا نے مزید لکھا کہ ’جس نظریہ کے تحت مسٹر بالا صاحب ٹھاکرے نے شیو سینا کو بنایا تھا آج وہ اقتدار کے لیے اسی نظریہ کو فروخت کرکے شیوسینا سے’ سونیا سینا ‘ بن چکے ہیں، جن غنڈوں نے میرے پیچھے سے میرا گھر توڑا ان کو سیوک باڈی مت بولو، آئین کی اتنی توہین مت کرو'۔

کنگنا ہماچل پردیش کی رہنے والی ہیں اور اداکارہ کے دفتر پر توڑ پھوڑ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہم ہماچل کی بیٹی کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ ہماری حکومت اور ملک کے عوام اس واقعہ میں ہماچل کی بیٹی کنگنا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اداکارہ نے گذشتہ روز اپنے دفتر پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کے بعد ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ادھو ٹھاکرے تجھے کیا لگتا ہے کہ تونے فلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا انتقام لیا ہے؟ آج میرا گھر ٹوٹا ہے، کل تیرا غرور ٹوٹے گا۔ یہ وقت کا پہیہ ہے، یاد رکھنا ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ تم نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ مجھے پتہ تھا کہ کشمیری پنڈتوں پر کیا گزری ہو گی۔ آج میں نے محسوس کیا ہے۔ آج میں ملک سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں صرف ایودھیا پر ہی نہیں، کشمیر پر بھی فلم بناؤں گی۔‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.