ممبئی: کورونا وائرس کے سبب ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں دوسری ریاست میں بھنسے مزدوروں کا مسلسل نقل مکانی اب بھی جاری ہے۔ اس دوران اداکار سونو سود غریبوں مزدوروں کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا اور ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ ممبئی میں پھنسے کوئی بھی مزدور اپنے گھر جانا چاہتا ہے تو وہ ان نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے۔
اداکار نے ٹویٹر پر سیئر کئے پوسٹ میں لکھا تھا کہ نمسکار میں آپ کا دوست سونو سود بول رہا ہوں میرے پیارے مزدور بھائیوں اور بہنوں اگر آپ ممبئی میں ہیں اور اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔ تو براہ کرم ٹویٹر پر شیئر ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں یا واٹس ایپ پر بتائیں کہ آپ کتنے لوگ ہیں۔ کہاں ہیں اور کہاں جانا ہے۔ میں اور میری ٹیم ہر ممکن مدد کریں گی۔ ہماری ٹیم جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گی۔
اداکار کی اس اقدام سے سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تعریف ہو رہی ہے، کسی نے اس سے پوچھا کہ 'وہ اتنا بڑا دل کہاں سے لائے ہیں' ، تو کوئی انہیں ریاست کا وزیر اعلی بنانا چاہتا ہے۔
سونو سود مزدوروں اور غریبوں کو مسلسل ان کے گھر پہنچانے میں مصروف ہیں، اس کے لئے اداکار اجے دیوگن سمیت متعدد ستاروں نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔