ETV Bharat / state

Acid Attack on Married Woman خاتون پر شوہر اور سابق بوائے فرینڈ نے تیزاب پھینکا - شادی شدہ خاتون پر تیزاب سے حملہ

ویرار میں ایک شادی شدہ خاتون پر اس کے شوہر اور سابق عاشق نے مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے وہ بری طح جھلس گئی۔ Husband Attacked with Acid on Wife

شادی شدہ خاتون پر تیزاب سے حملہ
شادی شدہ خاتون پر تیزاب سے حملہ
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 7:41 PM IST

ویرار: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقہ نالاسوپارہ(ویرار) میں ایک شادی شدہ خاتون پر اس کے شوہر اور عاشق نے مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی۔ اس حملے میں لڑکی کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حملہ آور شوہر اور عاشق کی تلاش کر رہی ہے۔ Acid Attack Incident in Mumbai

تفصیلات کے مطابق کرشمہ علی (20) ساکن نالاسوپارہ ایسٹ وکن پاڑا کی شادی گھاٹکوپر کے رہنے والے توفیق ادراسی سے ہوئی تھی، لیکن توفیق اسے مارتا پیٹتا تھا اس لیے کرشمہ شوہر توفیق کو چھوڑ کر چلی گئی اور اسی علاقے میں رہنے والے کامران انصاری کے ساتھ لیو اِن ریلیشن شپ میں رہنے لگی تھے، لیکن چونکہ کامران نے بھی شادی سے انکار کر دیا تو کرشمہ نے اسے بھی چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ نالاسوپارہ کے کمال خان نامی شخص کے ساتھ رہنے لگی۔ جیسے ہی اس کے شوہر توفیق اور بوائے فرینڈ کامران کو اس بات کا علم ہوا تو وہ اس سے جھگڑ پڑے لیکن کرشمہ نے ان دونوں کو مسترد کر دیا کمال کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیا جس سے ناراض شوہر اور پہلا بوائے فرینڈ کامران نے کرشمہ سے بدلہ لینے کی سازش رچی اور پیر کی رات دو بجے کے قریب جب کمال اور کرشمہ سو رہے تھے تو کھڑکی کا شیشہ کھول کر دونوں پر تیزاب پھینک دیا اور وہ فرار ہو گئے۔

اس حملے میں کمال بھی زخمی ہوا اور زیر علاج ہے۔ تفتیشی افسر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سوپن پاٹل نے بتایا کہ پولیس نے شوہر توفیق اور بوائے فرینڈ کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.