ریاست مہاراشٹر میں اس وقت کورونا کی تباہی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سارے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سرکاری اسپتالوں میں کئی گھنٹوں تک نمبر لگانے کے بعد بھی مریضوں کے لئے کوئی جگہ دستیاب نہیں ہے۔
آج سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر پردیش کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر صحت راجیش ٹوپے سے درخواست کی ہے کہ نجی اسپتالوں میں ریمڈیسیور انجیکشن کی کمی کو دور کریں۔ کورونا مریضوں کے لیے درست علاج و معالجہ نجی اور نجی اسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ریمڈیسیور نجی اسپتالوں میں مریضوں کے لئے دستیاب نہیں ہے اور علاج و معالجے کی قیمت 2600 ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کرنے والے لوگ اس انجیکشن کو 30 ہزار روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے میں ریمڈیسیور کی بلیک مارکٹنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ممبئی کے تمام نجی اسپتالوں میں علاج و معالجے کو دستیاب بنایا جائے۔ کورونا پر قابو پانے کے لئے سرکار اقدامات کرے کیونکہ مریضوں کے لئے آج ریمڈیسیورملنا مشکل ہو گیا ہے اور اس کی قلت کی وجہ سے کئی مریض اسپتال میں دم توڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔