ممبئی:مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے پسماندہ طبقات کے طرز پر مسلم نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے اور انہیں تعلیمی میدان میں تقویت پہنچانے کے لئے مولانا آزاد ٹریننگ انسٹی ٹیوشن کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سرکار فیلو شپ سے لے کر دیگر کورسیز میں تعلیمی وظیفہ فراہم کرتی ہے۔ سارتھی بارتھی اور دیگر پسماندہ طبقات کو مزید رعایت و مراعات دی جاتی ہے۔ اسی طرز پر مسلم نوجوانوں کو تعلیمی اور ملازمتوں کے شعبہ جات میں سہولت اور مرعات دینے کے لئے مولانا آزاد انسٹی ٹیوشن کا درجہ بحال کیا جائے اور مسلمانوں کو قومی دھارے میں شمولیت کے لئے جو اسکیمات ہیں۔ انہیں عمل آوری کے لئے بہتر طریقے سے نافذ کیا جائے یہ مطالبہ ایوان میں اعظمی نے تحریک التوا کے معرفت پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azmi ایوعاصم اعظمی کا یونانی ڈاکٹروں کی سرکاری ہسپتالوں میں تقرری کا مطالبہ
مہاراشٹر اسمبلی میں آج اعظمی ایم کہاکہ میں یہ مطالبہ کئی بار کر چکا ہوں لیکن ہر معاملوں ایک جیسے اس معاملے پر حکومت غیر نہیں کے رہی ہے۔۔اس لئے حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ اس کے بارے میں سنجیدہ ہو اور سنجیدگی سے اس پر غور کرے۔اس طرح اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔حکومت کو اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔