ETV Bharat / state

آل پارٹی میٹنگ میں ایس پی کو مدعو نہ کرنے پر ابو عاصم اعظمی ناراض - سماجوادی پارٹی کے سنئیر رہنما

سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مراٹھا ریزرویشن کی حمایت کی لیکن آل پارٹی میٹنگ میں مدعو نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ Abu Asim Azmi on Maratha Reservation

آل پارٹی میٹنگ میں ایس پی کو مدعو نہ کرنے پر ابو عاصم اعظمی ناراض

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 11:53 AM IST

آل پارٹی میٹنگ میں ایس پی کو مدعو نہ کرنے پر ابو عاصم اعظمی ناراض

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے سنئیر رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر بلائی گئی آل پارٹی میں ان کی سیاسی جماعت کو مدعو نہیں کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اپنا اعتراض درج کروایا اور کہا کہ جس پارٹی کے ایک رکن اسمبلی ہیں اور جس پارٹی کا کوئی رکن اسمبلی نہیں ہے۔ اسے بھی اس میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود سماجوادی پارٹی کے دو اراکین کو اس میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ اس قسم کی سیاست قابل مذمت ہے۔

مراٹھا ریزرویشن کے مسئلہ پر مہاراشٹر میں نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسے حل کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لینا وقت کا تقاضہ ہے۔ سماجوادی پارٹی مراٹھا ریزرویشن کی حمایت کرتی ہے لیکن سماجوادی پارٹی ایک قومی پارٹی ہے۔ اس کو نظر انداز کیے جانے پر ہم اعتراض درج کرواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مراٹھا سماج کو ریزرویشن نہیں ملنے پر حکومت کے خلاف احتجاج

اعظمی نے اپنی ناراضگی سے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو آگاہ کروایا ساتھ ہی وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے۔ اس سے قبل کانگریس نے مسلمانوں کو ریزرویشن فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا گیا۔ اس لیے سرکار سے ہماری درخواست ہے کہ حکومت فورا مسلمانوں کو بھی ریزرویشن فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.