ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کا بڑا فیصلہ، آرے میٹرو کارشیڈ پروجیکٹ منسوخ - میٹرو کار شیڈ

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تنازع سے گھرے 'آرے میٹرو کار شیڈ' منصوبے کو منسوخ کردیا ہے اور اب نیا شیڈ کانجور مارگ میں بنایا جائے گا۔

aarey metro
aarey metro
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 5:28 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے ماحولیات خرابی کے پیش نظر آرے میں میٹرو کار شیڈ بنانے کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔ ریاستی حکومت اب کانجور مارگ پر ایک نیا شیڈ تعمیر کرے گی۔ اس کے علاوہ آرے میٹرو کار شیڈ کی مخالفت کرنے والے لوگوں کے خلاف دائر مقدمات کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا کہ جب ہم اقتدار میں نہیں تھے تو ہم نے آرے کار شیڈ منصوبے کی مخالفت کی تھی اور ماحولیات کے بارے میں فکر مند افراد نے بھی اس پر اعتراض کیا تھا یہ کار شیڈ پروجیکت منسوخ کیا جائے اور اب ہم نے اس پروجیکٹ کو منسوخ کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف دائر مقدمہ واپس لینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوران بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اب ان کے خلاف درج مقدمات واپس لے لئے گئے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے آرے کی 600 ایکڑ اراضی کو جنگل قرار دے دیا ہے۔ یہاں سے اس منصوبے کو واپس لینے کے بعد جنگل کا رقبہ 800 ایکڑ ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نےکہا کہ آرے کار شیڈ کو اب کانجور مارگ منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں سرکاری اراضی ہے جو میٹرو کار شیڈ بنانے میں استعمال ہوگی جبکہ آرے میں بنائی گئی بلڈنگ کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن لیمیٹیڈ نے آرے کالونی میں میٹرو کار شیڈ بنانے کے لیے یہاں کے درخت کاٹنے شروع کردیئے تھے۔ یہ پروجیکٹ انڈر گراؤنڈ قلابہ باندرہ میٹرو کوری ڈور کے لیے تعمیر کیا جارہا تھا۔

جب یہ پروجیکٹر بنایا جارہا تھا اس وقت دیویندر فڑنویس ریاست کے وزیر اعلی تھے لیکن ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ادھو ٹھاکرے نے اس منصوبے کو روک دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.