مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں بروز اتوار بعد نماز عصر ایک 18 سالہ نوجوان انصاری ذوالفقار احمد رضا نے نوپور شرما کی گرفتاری کے خلاف اکیلا روڈ پر نکلا پڑا۔ شہر کے خیابان نشاط چوک، چندن پوری گیٹ، امن چوک، بھکو چوک، مشاورت چوک اور اہم شاہراہوں سے ہوتا ہوا نیا آزاد نگر پولیس اسٹیشن پر اپنا احتجاج درج کرایا۔ انصاری ذوالفقار احمد رضا نے نیا آزاد نگر پولیس اسٹیشن پر نوپور شرما کی گرفتاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے اسے اسٹیشن میں بیٹھا کر رکھا کیونکہ یہ نوجوان اکیلا ہی احتجاج پر نکلا تھا اور اس کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ ذوالفقار نے کہا کہ شہر کی ہر سیاسی پارٹی اور اس کے رہنما اس معاملہ پر خاموش ہیں۔ اسی لیے اس نے اکیلے ہی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا اور آئندہ دنوں نے دھرنا آندولن بھی کرے گا۔ A Youth Protests Alone in Malegaon Against Derogatory Remarks on Prophet
ذوالفقار احمد رضا نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک عام شہری ہے اور نوپور شرما اور دیگر کے نازیبا تبصروں کے خلاف وہ اکیلا احتجاج پر نکلا ہے۔ شہر بھر میں گھوم کر لوگوں کو بیداربھی کر رہا ہے کہ شہر مالیگاؤں میں بھی ایف آئی آر ہونی چاہیے اور توہین رسالت کے خلاف قانون بننا چاہیے۔ مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اہانت رسول معاملے کے خلاف ملی، سیاسی اور سماجی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی طرح کا احتجاج نہیں ہوا۔ مالیگاؤں میں مختلف سیاسی جماعتیں مل کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر احتجاج کرتی تھیں، لیکن 12 نومبر کے معاملہ میں پولیس نے 50 سے زائد افرد پر کیس کیا اور انھیں ناسک جیل بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد سے اس طرح کے ملی مسائل و معاملات پر شہر میں اب تک کوئی بڑا رد عمل دیکھا نہیں گیا۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی، سابق رکن اسمبلی آصف شیخ، سابق میئر شیخ رشید، یونس عیسی، ڈاکٹر خالد، مستقیم ڈگنتی اور بہت سارے نامور ملی، سیاسی، سماجی شخصیات نے پر اب تک کسی بھی طرح کا کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ اسی طرح سے مالیگاؤں کی کانگریس، این سی پی، ایم آئی ایم، جنتادل ، ایس ڈی پی آئی، ایم ڈی ایف، سی پی آئی، مسلم لیگ، کل جماعتی تنظیم اور دیگر جماعتوں کی جانب سے کوئی خاص رد عمل دکھا نہیں گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Prophet Remarks Row: ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو طلب کیا