فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جائے وقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ناہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اوچت پاڑہ علاقے میں رہائش پذیر آصف ضیاالحق صدیقی اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب واقع زیر زمین گٹر کے پمپنگ اسٹیشن کے پانی کے ٹینک میں نہانے گیا تھا۔
نہاتے وقت جب وہ ڈوبنے لگا تو اس کے دوستوں نے شور مچانے شروع کر دیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے فائربریگیڈ، کارپوریشن اور پولیس کو مطلع کیا۔
موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آصف کی لاش کو باہر نکالا۔
شہر میں ٹھیکیدار کمپنی کی جانب سے اتنے بڑے پلانٹ میں کسی طرح کا کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیا گیا۔ مقامی افراد نے ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف لاپرواہی برتنے اور قتل کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔