ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش پر آزاد کالج میں منعقدہ ایک تقریب ہوئی جس میں مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات اور ان کے مشن کے علاوہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر روشنی ڈالی گئی۔
ملک کے قومی رہنما اور پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش پر آزاد کالج میں ایک یادگار تقریب ہوئی اس تقریب میں مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات کے علاوہ ان کے مشن اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر سہ ماہی ادبی رسالہ عکس ادب کا اجرا کیا گیا۔
تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات پر خصوصی شمارہ شائع کیا گیا ہے اس شمارے میں کالج کے لیکچرار ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کی سائنسی خدمات پر خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اس شمارے کا اجرا بھی عمل میں آیا، واضح رہے ڈاکٹر رفیع الدین ناصر نے سائنسی مضامین کو اردو کے قالب میں پیش کیا ہے۔