ETV Bharat / state

مالیگاؤں: دیسی پستول سمیت نوجوان گرفتار - etv bharat urdu

مالیگاؤں میں پولیس نے دیسی پستول اور کارتوس سمیت ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

a man arrested with pistol
دیسی پستول سمیت ایک نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 6:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب عائشہ نگر پولیس عملہ نے پیٹرولنگ کرتے وقت شیخ شبیر شیخ قادر ساکن مالیگاؤں کو مہاراشٹر سائزنگ کے پاس سے دیسی پستول اور زندہ کارتوس سمیت گرفتار کیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ نوجوان جرم کرنے کی غرض سے مہاراشٹر سائزنگ کے اطراف میں گھوم رہا تھا۔

عائشہ نگر پولیس پیٹرولنگ عملہ نے شک کی بنیاد پر اس نوجوان کو روک کر تلاشی لی اور اس کے قبضے سے ایک دیسی پستول زندہ کارتوس اور پندرہ ہزار برآمد کئے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف بھارتی ہتھیار کی قلم 3/23 کا مقدمہ درج کیا ہے۔

بعدازاں ملزم کو مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں پر معزز جج نے پولیس کسٹڈی میں بھیجنے کے احکامات صادر کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.