ETV Bharat / state

ایم این ایس کے رہنما کا قتل، چار مشتبہ افراد گرفتار - ایم این ایس کے نائب صدر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ

ضلع تھانے کے امبرناتھ میں ایم این ایس کے ایک رہنما کا بدھ کے روز بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایم این ایس رہنما کے قتل معاملے میں چار مشتبہ افراد گرفتار

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 10:59 AM IST

مقتول کا نام راکیش پاٹل تھا، جو امبرناتھ مہاراشٹر نونرمان سینا کا شہری نائب صدر تھا۔

شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شام پالیگاؤں میں 4 نامعلوم افراد نے امبرناتھ ایم این ایس کے نائب صدر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا تھا، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ایم این ایس رہنما کے قتل معاملے میں چار مشتبہ افراد گرفتار

زخمی راکیش پاٹل کو ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امبر ناتھ کے الہاس نگر میں ایم این ایس کے طلباء یونین کے صدر پر تلوار سے حملہ کیا گیا تھا، اس کے بعد گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا ۔

راکیش پاٹل قتل معاملے میں پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔اس حملے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے شیواجی نگر پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

سنہ 2015 میں امبر ناتھ میں شیوسینا کے کارپوریٹر رمیش گنجل کے قتل کے بعد امبر ناتھ شہر میں گذشتہ پانچ سالوں میں کوئی سیاسی قتل نہیں ہوا ہے۔ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ جگہ کے تنازع کی وجہ سے یہ قتل ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.