ریاست مہارشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ میں واقع مدنپورہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر کی جانب سے مدارس سے فراغت حاصل کرچکے علماء کو عصری تعلیم کے حصول اور انہیں قومی Opportunity for Scholars to Graduateدھارے کی تعلیم سے منسلک کرنے کے لئے عملی طورپر سرگرم ہے۔
مذکورہ حلقہ سے سما جوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی تجویز پر مذکورہ تنظیم کے ذمہ داران نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
ایسے علماء جو دسویں یا بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل نہ کر سکے ہوں ان کے لئے یشوت راؤ چوہان یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ کورسیز کی تکمیل کے لئے موقع فراہم کیا گیا ہے۔
رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ اس سنہرےموقع کا فائدہ وہ علماء اٹھا سکتے ہیں جو گریجویٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ابھی یہ کورس مفت ہے
مزید پڑھیں:Islam Gymkhana in Mumbai: ممبئی کے اسلام جم خانہ کے دائرہ کار میں توسیع
اکثر و بیشتر مدارس میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا عصری تعلیم کے حصول سے قاصر رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روزگار کے میدان میں بھی وہ پیچھے ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ روزگار کے لئے وضع کردہ تعیلمی پیمانے پر وہ نہیں اتر پاتے ہیں۔ انہی تمام تر امور کے مد نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔