ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں بے قصور افراد کی گرفتاریوں پر روک لگانے کی اپیل

مالیگاؤں اور ناندیڑ کے بگڑتے حالات اور پولیس کی یک طرفہ کارروائی کے تعلق سے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ابو عاصم اعظمی سے گزارش کی تھی کہ وہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی یک طرفہ کارروائی کی ہوم منسٹر سے شکایت کریں جس کے بعد ایک وفد نے ممبئی کے والکیشور علاقے میں واقع سرکاری بنگلے پر دلیپ ولسے پاٹل سے ملاقات کی۔

بے قصور افراد کی گرفتاریوں پر روک لگانے کی اپیل

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 3:53 PM IST

Updated : Nov 18, 2021, 7:46 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں اور ناندیڑ میں گذشتہ جمعہ بند کے دوران رونما ہونے والے تشدد کے بعد پولیس کی جانب سے بے قصوروں کو گرفتار کیے جانے اور انہیں ہراساں کیے جانے پر روک لگانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس ضمن میں سماج وادی پارٹی کے ارکان اسمبلی ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے وزیر داخلہ مہاراشٹر سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے ملاقات کے دوان جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ شاہد ندیم بھی موجود تھے۔

مالیگاؤں اور ناندیڑ کے بگڑتے حالات اور پولیس کی یک طرفہ کاروائی کے تعلق سے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ابو عاصم اعظمی سے گزارش کی تھی کہ وہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی یک طرفہ کارروائی کی وزیر داخلہ سے شکایت کریں جس کے بعد ایک وفد نے ممبئی کے والکیشور علاقے میں واقع سرکاری بنگلے پر دلیپ ولسے پاٹل سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے دلیپ ولسے پاٹل کو بتایا کہ پولیس نوجوان لڑکوں پر 307 اور دیگر سنگین دفعات کا اطلاق کر کے انہیں گرفتار کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں تشدد: رضا اکیڈمی دفتر کی تلاشی پر مسلم وکلاء کا درعمل

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس حقیقی خاطیوں کے بجائے عام لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے جو فوراً بند ہونا چاہیے ورنہ عوام مشتعل ہوجائے گی اور پھر حالات بے قابو ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ان واقعات کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ لہذا فوراً حالات کو قابو میں کرنا ہوگا۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ مالیگاؤں میں ایک پر امن احتجاج کو چند سماج دشمن عناصر نے تشدد میں تبدیل کر دیا جسے پولیس نے بروقت قابو میں کرلیا لیکن اس کے بعد پولیس نے جو گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اس پر روک لگنی چاہیے۔

شاہد ندیم نے کہا سڑک سے گزرنے والے اور دیگر کاموں میں مصروف لوگوں کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان پر دو اور دو سے زائد پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل کو مزید بتایا کہ اب تک پچاس سے زائد افراد مالیگاؤں میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ پولیس نے ثبوت حاصل کرنے کے لیے آدھی رات کو مقامی رضا اکیڈمی کے دفتر کا تالا توڑ کر بند کے اعلان کا پمفلٹ حاصل کیا۔ مذید پندر سو لوگوں کو ماحول خراب کرنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں ملزم بنایا ہے جس کی وجہ سے شہر کا ایک بڑا طبقہ فکر مند ہے۔ لہذا پولیس کو حکم دیا جائے کہ گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

وفد کی باتوں کو بغور سننے کے بعد دلیپ ولسے پاٹل نے وفد کو یقین دلایا کہ اس جانب سے توجہ دیں گے اور اعلی پولیس افسران سے رابطہ قائم کرکے رپورٹ طلب کریں گے۔

Last Updated : Nov 18, 2021, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.