اورنگ آباد: اس معاملے میں اب سیاست شروع ہو چکی ہے۔ بی جے پی ریلوے سب انسپکٹر کے دفاع میں سامنے آئی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے ستارہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر ریلوے پولیس سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی مانگ کی۔ بی جے پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ ریلوے سب انسپکٹر کو فرضی مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ Case Booked against Railway Sub Inspector
گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریلوے پولیس سب انسپکٹر تیز آواز میں اسپیکر پر گانے بجا رہا تھا۔ اس وقت اذان اور نماز کا وقت تھا، جس پر مقامی افراد جمع ہو گئے اور ستارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی جہاں بہت سے لوگ جمع تھے۔ مسجد کے باہر پولیس نے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی اور اسپیکر پر گانے بجانے والے کے گھر پہنچ گئی، جہاں اُس کے اہل خانہ نے اعتراف کیا کہ گانے بہت اونچی آواز میں بجائے جارہے تھے جس کے بعد اونچی آواز میں گانے بجانے والے افسر کو اور اسپیکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ بعد میں اس شخص کے خلاف شہر کے ستارہ تھانے میں کیس درج کیا گیا۔