ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 99 نئے کیسز - اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کی رپورٹ

اورنگ آباد میں اب تک 6497 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 408 مریض اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 99 نئے کیسز
اورنگ آباد میں کورونا کے 99 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 12:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 22 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 99 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 11765 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں اب تک 408 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 6497 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4860 مریض ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگایا ہے تاکہ لوگ بے وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ انتظامیہ نے مزید عوام کو سماجی فاصلہ اور ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراٹھواڑہ میں کورونا کے 694 نئے معاملات
ضلع اورنگ آباد میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں تو وہیں کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں کو پوری طرح سیل کیا جا رہا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.