حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے عوامی نمائندے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
اورنگ آباد کارپوریشن پر سینا بی جے پی کا قبضہ ہے باوجود اس کے عوامی مسائل کےحل کے لیے برسراقتدار پارٹی کے نمائندے مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں۔
شیوسینا کے گروپ لیڈر پرمود راٹھوڑ کی قیادت میں بی جے پی کے چار کارپوریٹرس میونسپل کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا ہیکہ دیڑھ برس سے جے بھوانی نگر کے نالے کا کام التوا میں پڑا ہوا ہے جبکہ اس نالے میں گرنے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔ لیکن کارپوریشن انتظامیہ خواب غفلت میں پڑا ہوا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہیکہ جب تک نالے کا کام نہیں ہوگا ان کا آندولن جاری رہے گا۔