یہ خاتون کورونا وائرس سے متاثرہ دو افراد کے رابطے میں آئی تھیں۔
ایک سرکاری پریس ریلیز میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ابھیجیت چودھری نے کہا کہ ضلعی محکمہ صحت نے کورونا کے دو مثبت مریضوں کے رابطے میں آنے والے کل 27 افراد کے نمونے بھیجے تھے جن میں خاتون کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دیگر 26 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو میراج کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔