ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 919 نئے کیسز درج

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 10:50 AM IST

مہاراشٹرا میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 919 نئے معاملے درج کیے گئے جب کہ ایک مریض کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 461 ہو گئی ہے۔' Corona death cases in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 919 نئے کیسز درج

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 919 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی اس وائرس سے موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع ریاستی صحت کے بلیٹن نے بدھ کے روز دی۔ ان نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی کووڈ سے متاثرہ معاملوں کی مجموعی تعداد 81,51,176 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1,48,461 ہو گئی ہے۔ 919 مثبت معاملات میں سے ممبئی میں 242 معاملے درج کئے گئے جبکہ ناگپور شہر میں 105، پونے میں 58، اور نوی ممبئی میں 57 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران منگل کو 710 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے اور ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79,97,840 تک پہنچ گئی۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ریاست میں 4,875 مریض زیر علاج ہیں۔

وہیں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہلی میں کورونا کے 980 نئے معاملے درج ہوئے اور انفیکشن کی شرح 25.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق قومی راجدھانی میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو اور لوگوں کی موت ہو گئی۔ واضح رہے کہ دہلی میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان سپریم کورٹ نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا ہے جس میں ماسک پہننا، سینیٹائزر کا استعمال اور کیمپس میں جسمانی فاصلے کے اصول شامل ہیں۔ وہیں اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 108 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 197 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in India: بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.