ETV Bharat / state

ممبئی میں ملا 8 فٹ کا اژدہا - ممبئی میں ملا 8 فٹ کا اجگر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے چیمبور علاقے میں 8 فٹ لمبا اژدہا ملا۔

ممبئی میں ملا 8 فٹ کا اجگر
ممبئی میں ملا 8 فٹ کا اجگر
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:21 PM IST

ممبئی کے چیمبور علاقے میں 8 فٹ کا اجگر سانپ ملنے کی وجہ سے افراتفری مچ گئی ۔اجگر سانپ ایک کار کے پچھلے پہیوں کے بیچ پھنس گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہو گیا، جسکے بعد مقامی ٹریفک پولیس نے سانپوں کو پکڑنے والوں کو طلب کیا ۔آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد اجگر سانپ کو صحیح سلامت بچا لیا گیا۔

ممبئی میں ملا 8 فٹ کا اجگر
مہاراشٹر انیمل ریسکیو اسوسیشن نے یہ جانکاری دی ہے کہ کہ اسکا وزن ١٥ کلو کے آس پاس ہے ، اجگر خاص کر ان علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں آبادی کم ہوتی ہے ،چونکہ چمبور علاقے سے متصل کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں آبادی نہیں ہے جسکی وجہ سے یہ ان جگہوں سے یہاں تک پہنچا ہوگا۔ سانپ پکڑنے والے ابھیروپ کدم نے بتایا کہ ہمیں صبح 10:30 بجے کے قریب مہاراشٹر انیمل ریسکیو اسوسیشن کی جانب سے ایک جانکاری موصول ہوئی کہ سومئیا اسپتال کے سامنے ایک کار میں اجگر پھنس گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ہم نے فوری طور پر اس ریسیکو آپریشن کو انجام دیا اور سانپ کو صحیح سلامت پکڑ کر محکمہ جنگلات کے سپرد کردیا تاکہ وہ اسے کسی جنگل میں چھوڑ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.