ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ایریا سے 17 اور ضلع کے دیہی علاقوں سے 51 معاملے درج ہوئے ہیں۔
دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ، آج سے سللود اور پیٹھن شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ادھر ، اورنگ آباد شہر اور گردونواح میں لاک ڈاؤن کا آج پانچواں دن ہے۔
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 358 افراد کی موت ہوئی ہے اور 5،229 متاثرہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔