جمعہ کے روز یہاں وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پہلے ہی 450 برقی بسیں چل رہی ہیں اور اب ان ریاستوں میں 670 الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ برقی بس نہ صرف ماحول کی حفاظت کرے گی بلکہ یہ سستی بھی ہے کیونکہ ایک کلومیٹر چلنے میں ان کی لاگت ایک روپیہ 20 پیسے ہے۔ یہ بسیں فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے میں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مدھیہ پردیش ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور گجرات وغیرہ میں 241 چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔
جاوڈیکر نے بتایا کہ گجرات میں 250 ، مہاراشٹر میں 250 ، گوا میں 100 اور چنڈی گڑھ میں 80 الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔