گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ میں کورونا وائرس کے 6،608 نئے کیسز اور 84 ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔ یہ اطلاع ہیلتھ افسران نے دی۔
تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع ناندیڑ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وائرس کے 144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 26 افراد کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
مہاراشٹر: ویکسین کی کمی، صرف دو دن کا اسٹاک ہونے کی وجہ سے متعدد مراکز بند
اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 1،362 نئے کیسز اور 22 افراد کی موت، ضلع پربھنی میں 713 نئے کیسز اور 10 اموات، ضلع لاتور میں 1010 نئے کیسز اورآٹھ اموات، ضلع جالنہ میں 618 نئے کیسز اور چھ اموات، ضلع ہنگولی میں 255 نئے کیسز اور چھ اموات، ضلع بیڑ میں 711 نئے کیسز اور تین اموات اور ضلع عثمان آباد میں 489 نئے کیسز اور تین مریض ہلاک ہوگئے۔
یواین آئی