ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کے 6603 نئے کیسز درج کئے گئے

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں روز بو روز صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6603 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بدھ کی رات بڑھ کر 2.23 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی ری کوری کی شرح بڑھ کر 55 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

6,603 new cases take Maharashtra COVID-19 tally to 2,23,724
مہاراشٹر میں کورونا کے 6603 نئے کیسز درج کئے گئے
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:38 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا میں اب تک 223724 لوگ اس وبا کی زد میں آئے ہیں، وہیں اس دوران مزید 198 لوگوں کی اس سے موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 9448 ہوگئی ہے۔

اس دوران ریاست میں 4634 لوگ وائرس سے جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 123192 ہوگئی ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 55.06 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 4.22 فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاست میں کل سرگرم معاملوں کی تعداد 91065 ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا متاثرین اور تعداد اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.