ریاست مہاراشٹر پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق فورس کے مجموعی طور پر 1061 ملازم کورونا کی زد میں ہیں اور 9 کی موت ہوچکی ہے۔ وائرس سے متاثرین میں 112 حکام اور 949 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ریاست میں اس وقت فورس کے 878 معاملے ایکٹیو ہیں جن میں 90 حکام اور 788 سپاہی ہیں۔ کل ملاکر 174 ٹھیک ہوئے ہیں جن میں 22 حکام اور 152 سپاہی ہیں۔ پولیس کے مطابق کورونا کی وجہ سے مرنے والے تمام نو پولیس اہلکار مرد ہیں۔
ریاستی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ سات ہزار 256 معاملے درج کیے ہیں۔ ممبئی کو چھوڑ کر قرنطینہ کی خلاف ورزی کے 672 معاملے ہیں۔ پولیس فورس پر حملے کے 229 معاملے ہیں اور 803 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔