ETV Bharat / state

ممبئی کے 53 صحافی کورونا سے متاثر، جاوڈیکر کا اظہار حیرت - کورونا

ممبئی شہر میں کورونا وائرس سے زائداز 50 صحافیوں کے متاثر ہونے پر اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

53 journalists found Covid-19 positive in Mumbai
ممبئی کے 53 صحافی کورونا سے متاثر، جاوڈیکر کا اظہار حیرت
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 1:45 PM IST

پرکاش جاوڈیکر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پچاس سے زائد صحافی خاص کر فوٹوگرافرز کورونا وائرس سے متاثر ہیں جو حیرت کی بات ہے، اس سلسلہ میں وزارت کی جانب سے بہت جلد ایک اڈوائزری جاری کی جائے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ صحافیوں کو لازمی طور پر اپنا خیال رکھنا چاہئے۔

53 journalists found Covid-19 positive in Mumbai
ممبئی کے 53 صحافی کورونا سے متاثر، جاوڈیکر کا اظہار حیرت

ممبئی میں کورونا وائرس سے 53 صحافی متاثر ہوئے ہیں جبکہ بی ایم سی کی جانب سے کئےجانے والے ٹسٹ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرین میں میں ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ کیمرہ مین کی اکثریت ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ وجوہات کا جائزہ لینے پریہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ فیلڈ پر کام کر رہے ہیں وہ سب سےپہلے متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھ کام کر رہے دیگر صحافیوں کو بھی متاثر کیا۔

وہیں دوسری جانب ایک اطلاع کے مطابق ہر تیسرے صحافی کو کورونا وائرس مثبت پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے الکٹرانک میڈیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.