ETV Bharat / state

تھانے میں کورونا وائرس کے مزید 5167 نئے کیسز - اردو نیوز

مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 5،167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،61،434 ہوگئی ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 1:20 PM IST

ضلع کے ہیلتھ افسران نے جمعہ کے روز بتایا کہ اسی عرصہ میں 18 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 6،638 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔

افسران نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 3،06،079 مریض اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں اور یہاں شفایابی کی شرح 84.68 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 48،717 ایکٹیو کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں:

دنیا میں کورونا وائرس سے 29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

افسران کے مطابق پڑوسی ضلع پالگھر میں کووڈ۔ 19 کے کیسز کی تعداد 55،771 اور ہلاکتوں کی تعداد 1،247 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.