مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ 19 کے 4717 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 128 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔صحت کے عہدیداروں نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے 8 ضلعوں میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا۔
اس دوران ، کورونا کے 592 نئے کیس معاملے سامنے آئے اور 30 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ، بیڑ میں 1258 نئے کیسز اور 21 اموات، پربھنی میں 613 نئے کیسز اور 18 کی موت، اورنگ آباد میں 748 نئے کیسز اور 17 اموات، نانڈیڑ میں 290 نئے کیسز اور 14 اموات ، عثمان آباد میں 676 نئے کیسز اور 11 اموات جالنا میں 374 نئے معاملے اور 10 اموات اور ہنگولی میں 140 نئے معاملے اور سات مریض فوت ہوئے۔