مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ شب ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا کے 438 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25979 ہوگئی ہے، جب کہ 752 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک، 19894 صحتیاب اور 5333 مریض زیر علاج ہیں۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے ضرورت شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک لگائے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی مقامات پر ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا جارہا ہے اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن بھی کیا جارہا ہے۔