ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، 4 ہلاک

بس سورت جارہی تھی کہ کونڈائی باری گھاٹ کے قریب 30 تا 40 فٹ گہری کھائی میں گرگئی، جس کے بعد آہ وبکا کی آوازیں شروع ہوگئیں۔

مہاراشٹر: بس کھائی میں گری، 4 ہلاک، 35 افراد زخمی

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 10:10 AM IST

مہاراشٹر میں آج مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس 30 سے 40 فٹ گہری کھائی میں گرگئی،اس حادثے میں چار افراد کی دردناک موت ہوگئی جب کہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ انہیں نندور بار کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بس جلگاؤں سے سورت کے روانہ ہوئی تھی کہ درمیانی شب کونڈائی باری گھاٹ کے قریب تقریباً 30 تا 40 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

مہاراشٹر: بس کھائی میں گری، 4 ہلاک، 35 افراد زخمی

حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی وسرواڑی و نواپور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحتی کام شروع کیا۔

زخمیوں کا وسرواڑی ، نواپور اور نندرور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس ہلاک شدگان کی شناخت کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک نجی ٹریویلس کی مسافروں سے بھری بس جلگاؤں سے سورت کے روانہ ہوئی تھی۔ بس درمیانی شب کونڈائی باری گھاٹ پہنچنے کے بعد تقریبا 30 تا 40 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

یہ حادثہ کیسے ہوا؟ ابھی تک اس کی اطلاع موصول نہیں ہوپائی ہے۔تاہم اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور 35 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.