ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 384 نئے کیسز، 15 ہلاکتیں - اردو نیوز مہاراشٹر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کے آٹھ اضلاع میں ضلع بیڑ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی.

مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 384 نئے کیسز،15 ہلاکتیں

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:23 AM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 384 نئے کیسز اور 15 مریضوں کے فوت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کے آٹھ اضلاع میں ضلع بیڑ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 91 نئے کیسز اور تین اموات، ضلع جالنہ میں 11 نئے کیسز اور تین افراد کی موت، ضلع لاتور میں 29 نئے کیسز اور دو اموات، ضلع پربھنی میں 25 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اسی طرح ضلع عثمان آباد میں 53 اور ضلع ہنگولی میں پانچ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ تاہم ادھر ضلع ناندیڑ میں ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مضمون نویسی مقابلوں میں درجنوں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.