اس دوران 37 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو علاقے میں کورونا کے 945 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
صحت افسران نے جمعرات کو بتایا کہ اس دوران 37 مریضوں کی موت ہوگئی جن میں سے سب سے زیادہ 14 اموات اورنگ آباد میں ہوئیں اور 367 نئے معاملے درج کئے گئے۔
اس کے علاوہ لاتور میں 153 نئے معاملے اور پانچ اموات، بیڑ میں 51 معاملے اور پانچ اموات، نانڈیڑ میں 216 معاملے اور پانچ اموات، پربھنی میں 85 معاملے اور دو کی موت، جالنا میں 66 معاملے اور دو کی موت، ہنگولی میں سات نئے معاملے اور ایک کی موت نیز عثمان آباد میں کورونا کے 135 نئے معاملے درج کئے گئے اور تین لوگوں کی موت ہوئی۔