ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 18 اگست رات کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 313 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔
ضلع میں 851 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ 23277 مریض صحتیاب اور 6040 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
کورونا کے مریضوں کو ضلع اورنگ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بلا ضرورت باہر نہ نکلے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔