ETV Bharat / state

Youth Killed in Mumbai ممبئی میں چاقو مار کر ایک نوجوان کا قتل - ممبئی کرائم نیوز

ممبئی میں ناظم افتخار خان نام کے ایک شخص کا دو بھائیوں سے تنازع ہوگیا جس کے بعد ناظم پر چاقو سے حملہ کردیا گیا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ 25 Year Old Man Stabbed to Death by two Brothers

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 2:18 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 500 روپے کی ادائیگی کے تنازع پر دو بھائیوں نے ایک 25 سالہ نوجوان ناظم افتخار خان پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد ناظم کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں ایک 25 سالہ شخص ناظم افتخار خان پر دو بھائیوں نے خراب موبائل فون کی مرمت کے لیے 500 روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ جمعرات کی رات باندرہ ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوور برج کے نیچے پیش آیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دونوں ملزمین ناظم خان کے جاننے والے تھے۔ پولیس نے دوملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق ناظم افتخار خان اور دونوں ملزمین باندرہ (مشرق) کے غریب نگر کے رہنے والے ہیں۔ خان کا موبائل دونوں ملزمین میں سے ایک ملزم نے خراب کر دیا تھا، جس کی مرمت کے لیے ناظم خان نے ان سے ایک ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

دونوں ملزمین نے خان کی اہلیہ کو 500 روپے دیے اور یقین دلایا کہ باقی رقم رات 12 بجے سے پہلے ادا کر دی جائے گی۔ تاہم، خان نے موقع پر ہی باقی رقم کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے ان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ 500 روپے کی ادائیگی پر تنازع کے دوران، ایک ملزم نے چاقو نکالا اور خان کے سینے میں وار کردیا، جس کے بعد خان شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : Woman killed Her Kids بے رحم ماں نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کا قتل کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.