ETV Bharat / state

Hafiz Quran From Mumbai Madrassa Clear SSC Exam: مدرسہ کے بائیس طلباء ایس ایس سی امتحانات میں کامیاب - جامعہ تجویز القران

ممبئی مضافات میں واقع جامعہ تجوید القرآن کے طلباء دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں۔ اس مدرسہ کے 22 طلباء نے ایس ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

22 hafizs from Mumbai madrassa clear SSC exam
مدرسہ کے 22 طلباء ایس ایس سی امتحانات میں کامیاب
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 6:15 PM IST

Updated : Jun 22, 2022, 2:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی مضافات میں واقع جامعہ تجوید القرآن ان دنوں موضوع بحث ہے کیونکہ یہاں حفظ کی تعلیم حاصل کرنے والے 22 طلباء نے ایس اس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے یہ بچے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ابو طلحہ نے ایس ایس سی میں 83 فیصد مارکس حاصل کیے۔ابو طلحہ نے بتایا کہ اسکول بند تھے آن لائن کلاس کی وجہ سے تیاری مشکل تھی ۔ حفظ کی تعلیم بھی ضروری تھی اس کے باوجود ہم نے دینی اور عصری تعلیم دونوں جاری رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

مدرسہ کے 22 طلباء ایس ایس سی امتحانات میں کامیاب

مدرسہ کے طالب علم حذیفہ کو 80 فیصد مارکس ملے اور حالات سب کے ایک جیسے ہی تھے ۔اب یہ سارے بچے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ سائنس کی تعلیم حاصل کر کے انجینیر بنیں اور ملک و ملت کا نام روشن کریں ۔اسی مدرسے میں ایک نور محل نامی اسکول ہے اس اسکول کی پرنسپل شازیہ ساجد خان نے کہا کہ لوگ دنیاوی تعلیم کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں عصری تعلیم کو وہ اہمیت نہیں دے پاتے لیکن یہاں دونوں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے یہاں حفظ کے ساتھ ہی طلباء عصری تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں ۔ اور کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس مرتبہ 22 بچے حفظ کے ساتھ ساتھ ایس ایس سی میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہاں کے زمیداروں کا یہ خواب تھا کہ بچے حفظ کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کریں ۔جس کو لیکر ہم ہمہ وقت تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: SSC Results: روزانہ 10 کلو میٹر پیدل چل کر اسکول جانے والا طالب علم 91 فیصد نمبرات سے کامیاب

Hijab Girl Tops Karnataka Exam: کرناٹک کی باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں میں دوسرا مقام حاصل کیا

Last Updated : Jun 22, 2022, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.