مہارشٹر کے صحت عہدیداروں کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، اب تک ضلع کولہا پور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 130147 تک جا پہنچی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 4095 ہوگئی۔
اگرچہ آج ضلع کے مختلف اسپتالوں میں ، کورونا وائرس کے 1366 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ، اب تک 113552 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
اس وقت ضلع کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے کل 12500 مریض زیر علاج ہیں۔
یو این آئی۔