اس ایکسیس بینک کے اے ٹی ایم کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے کے بعد نامعلوم چور اندر داخل ہوئے۔سی سی ٹی وی کیمرہ بند تھا وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید نہیں ہوسکے جس کے بعد اے ٹی ایم کے کیش باکس کو توڑ کر تقریباً 13 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔
اس واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی شاہ پور پولیس نے اے ٹی ایم کا معائنہ کرکے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم کے اندر نصب ہونے والا سی سی ٹی وی کیمرہ بند تھا اور گارڈ بھی تعینات نہیں تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے اس واردات کو انجام دیا۔ فی الحال پولیس بینک مینیجر گوتم پریہار کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے باریک بینی سے تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔