ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1265 نئے کیسز - ناندیڑ میں 216 کیسز

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1265 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اسی دوران وبا کے باعث 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1265 نئے کیسز
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1265 نئے کیسز
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 1:39 PM IST

ضلع ہیڈ کوارٹروں سے جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے زائد متاثر ضلع عثمان آباد میں 216 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔ بیڑ میں کورونا کے 146 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ اورنگ آباد میں کورونا کے 237 کیسز اور پانچ افراد ہلاک ، ناندیڑ میں 216 کیسز اور چار ہلاک، جالنہ میں 115 کیسز اور تین کی موت ، پربھنی میں 82 نئے کیسز اور دو ہلاک اور ضلع ہنگولی میں 36 کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس دوران ایک شخص کی موت ہو گئی ۔

اس دوران ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،976 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 430 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

ریاست میں اب تک 13،66،129 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور مزید 430 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد36،181 ہو گئی ہے ۔ وہیں ایکٹو کیسز کی تعداد مزید 4،670 کم ہوکر 2،60،363 ہو گئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.