ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگ پور میں ایک 12 سالہ لڑکی کے حاملہ Twelve Year Old Girl Gets Married Due To Pregnancy ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی۔ جب لڑکی کے والد کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے اس کی شادی اس کے عاشق کے ساتھ طے کر دی۔ لڑکی کے والدین کو لگا کہ شادی کے بعد یہ سارا معاملہ منظر عام پر نہیں آئے گا۔ تاہم جب پولیس کو نابالغ لڑکی کی شادی کا علم ہوا تو پولیس نے دولہے کے خلاف زیادتی کا کیس درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ جب کہ والد نے اپنی نابالغ بچی کے حاملہ ہونے کی وجہ سے اس کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اب یہ شادی ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گئی۔
- یہ بھی پڑھیں: اجتماعی جنسی زیادتی: بارہ برس کی بچی حاملہ
پولیس نے دولہے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ کیوں کہ دلہن کی عمر صرف 12 سال ہے جب کہ دولہے کی عمر 22 سال ہے۔ دونوں پڑوسی ہیں۔ لڑکی کے والدین کو جب واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بجائے اپنی لڑکی کی شادی کرانے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ لڑکی کے والد نے لڑکے کے گھر والوں کو شادی کے لیے راضی کیا اور انہیں نیا گھر بھی دیا۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ منظر عام پر اس وقت آیا جب ایک آشا ورکر کو اس کا علم ہوا اور اس نے ایم آئی ڈی سی پولیس کو اطلاع دی۔ چائلڈ میرج ایکٹ 2006 کے تحت لڑکی کی شادی کی عمر 18 سال ہونا لازمی ہے جب کہ اس بچی کی عمر ابھی محض 12 سال ہے۔ Girl Pregnant Before Marriage in Nagpur