اس طرح اب تک اورنگ آباد شہر میں کورونا وائرس کے پازیٹیومریضوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض کی موت ہوگئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے دوسرے امراض بھی لاحق تھے لیکن جب اسے کورونا کا علم ہوا تو کارڈیک اٹیک کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
مراٹھواڑہ ریجن میں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی اولین موت درج کی گئی ہے، یہ تمام تر جانکاری اورنگ آباد کے شعبہ صحت کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر اور میئر نند کمار گھوڑیلے نے دی۔