ETV Bharat / state

پانی کے بجائے کیمیکل پینے سے نوجوان کی موت - surabh died

بلیو وہیل گیم کے بعد اب پب جی گیم کھیلتے وقت مختلف واقعات پیش آ رہے ہیں۔

پانی کے بجائے کیمیکل پینے سے نوجوان کی موت

author img

By

Published : Dec 11, 2019, 2:47 AM IST

تفصیلات کے مطابق سورن جینتی ایکسپریس میں سفر کر رہا نوجوان، پب جی گیم کھیلنے میں اس قدر منہمک تھا کہ اس نے پانی کے بجائے کیمیکل پی لیا جس کے سبب اس کی موت ہو گئی۔

جب آگرہ کینٹ اسٹیشن پر ٹرین رکی تو نوجوان کے دوست نے جی آر پی کو اطلاع دی۔

جی آر پی نے مہلوک کے اہل خانہ کو اطلاع دی اور کیمیکل قبضے میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ گوالیار سے تعلق رکھنے والے سوربھ یادو اور سنتوش شرما دوست ہیں۔ دونوں گوالیار سے آگرہ جانے کے لیے سورن ایکسپریس میں سوار ہوئے۔

پانی کے بجائے کیمیکل پینے سے نوجوان کی موت

آگرہ کینٹ جی آر پی تھانہ کے انچارج انسپکٹر وجے سنگھ نے بتایا کہ صراف کا کام کرنے والے سنتوش شرما کا کہنا ہے دوست سوربھ یادو کے ساتھ اپر برتھ پر بیٹھ کر سفر کر رہے تھے۔ اسے صرافہ بازار سے کچھ سامان خریدنا تھا اس لیے آگرہ جا رہے تھے۔ سوربھ اپنے موبائل میں پب جی گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔ اس دوران اس نے غلطی سے پانی کی جگہ کیمیکل پی لیا۔ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

جی آر پی نے لاش کا پنچامہ کر لیا ہے اور مہلوک سوربھ کے اہل خانہ کو اطلاع دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سنتوش سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Intro:بہار کے سہسرام کے معروف بزرگ شاعر شاہین سہسرامی کا مورخہ 10 دسمبر 2019 بوقت بعد نماز ظہر ان کے گھر پر ہی انتقال پر ملال ہو گیا، شاہین سہسرامی کی طبعی عمر 89 سال تھی ۔ پیدائش 1935 میں محلہ بڑا شیخوپورہ سہسرام میں ہوئی تھیBody:، شاہین سہسرامی کی مقبولیت پورے بہار میں تھی ، انکے شاگردوں کی بڑی تعداد ضلع گیا میں بھی ہے ۔مرحوم کے دو شعری مجموعے بھی ہیں پہلا چاندنی کے پھول اور دوسرا آتش گل. آپ ایک معزز سرکاری ملازم تھے، جوانی کے دنوں میں آپ نے کلکتہ کے ایک اردو اخبار میں صحافتی کام بھی انجام دیا. آپ کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے، اہلیہ پہلے ہی گزر چکی ہیں. انکی رحلت پر گیا کے ادبی حلقہ نے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماتے ہوئے انکے درجات کوبلند فرمائے Conclusion:مرحوم نیک دل، بہادر، پاکباز اور صاف گو انسان تھے.انکی نماز جنازہ کل مورخہ 11 دسمبر 2019 بعد نماز ظہر احاطہ قدیریہ وحیدیہ محلہ کرن سرائے سہسرام میں ادا کی جائے گی. مرحوم گزشتہ دو سال سے صاحب فراش تھے

سرتاج احمد ضلع گیا بہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.