ETV Bharat / state

خاتون کو زندہ جلائے جانے کا الزام - کورونا وائرس

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں ایک خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا۔

خاتون کو زندہ جلائے جانے کا الزام
خاتون کو زندہ جلائے جانے کا الزام
author img

By

Published : May 2, 2020, 10:31 PM IST

متاثرہ خاتون کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کا خدشہ جہیز سے فائدہ اٹھانے والوں کی جہیز لینے کی خواہش کو بھی کم نہیں کر رہا ہے۔

تازہ ترین معاملہ جبل پور کے دموہ کا ہے جہاں جہیز کے لالچ میں 22 سالہ لڑکی کو اس کے سسرال والوں نے مبینہ طور زندہ جلا دیا۔

خاتون تقریباً 80 فیصد تک جل چکی تھیں، جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ جون 2019 میں شادی ہوئی تھی، اس وقت سے اسے سسرال والے پریشان کر رہے تھے۔

انھوں نےمزید بتایا ونیتا کو جلانے کے بعد سسرال والے اسے ہسپتال لے گئے ، جہاں اس کی موت ہوگئی، اور اس کو حادثہ بتا رہے ہیں۔

اہل خانہ کی شکایت پر ، دموہ پولیس نے اب اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.