مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع نوین کنیا ہائی سکینڈری اسکول میں آج وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے 15 سے 18سال کی طالبات کو ٹیکہ کی پہلی خوراک لگاکر کورونا ٹیکہ کاری مہم Children's vaccination campaign کا آغاز کیا۔
مہم کی ابتدا کرتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'مشکل وقت میں ہم سب نے یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے پہلی لہر کو ہرایا اور دوسری لہر میں بھی ایک ساتھ ہوکر کورونا کو مات دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'کورونا کے اس دور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں کروڑوں لوگوں کو ٹیکا لگا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ کورونا کے ٹیکہ بنانے میں ہمارے سائنسدانوں نے بھی اہم کردار کیا ہے جنہوں نے اتنی جلدی ملک میں کورونا ویکسین تیار کرلی جسے پوری دنیا کے 100 ممالک نے قبول کیا ہے Children's vaccination campaign۔
مزید پڑھیں:
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ لوگوں کو اب ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور سبھی کو ماسک لگانے کے ساتھ معاشرتی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری ہے۔