ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں ایک عجیب و غریب سماں دیکھا گیا۔ ماہید پور کے ارنیا ڈیم کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔
دراصل یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ارنیا ڈیم کے اوپر طوفان آنے کے بعد ڈیم کا پانی آسمان کی طرف کھینچا جارہا ہے حالانکہ ویڈیو کب کا ہے یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے لیکن یہ ویڈیو ارنیا ڈیم کی ہی ہے اور اس کو وہیں کے کسی دیہاتی نے بنائی ہے جس میں قدرت کا خوبصورت نظارہ کیمرے میں قید ہوگیا تھا۔