اندور میں 19 مئی کو انتخاب ہونا ہے جس کی تیاری کے لیے انتخابی کمیشن نے ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے لاکھوں روپیہ خرچ کیے ہے۔
اندور لگاتار صاف ستھرا شہر کا اعزاز حاصل کرتا آیا ہے اور پارلیمانی انتخابات میں وہ اسمارٹ پولنگ بوتھ کا اعزاز بھی حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ووٹنگ کے بعد افراد عموما اپنی سیلفی لیتے ہیں تو اس کے لیے سیلفی پوائینٹ بھی تیار کیا ہے۔ معذور اور ضرورت مندوں کے لیے گاڑی کا انتظام بھی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آئی ایم اے کے صدر سنتوش مچھلی نے کہا کہ' ہمارا مقصد ہے کی اس بار زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ہو اس کے لیے ہم نے پولنگ بوتھ پر ایسی لگوائے ہیں تاکہ گرمی میں ووٹرز کو ووٹنگ کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ ضرورت پڑنے پر ان کا بیپی وغیرہ چیک کرنے کے لیے ڈاکٹر کی ٹیم رہے گی۔ جو خاتون بچوں کی وجہ سے ووٹنگ کرنے میں دیری ہوتی ہے یا ووٹنگ نہیں کرتی ان بچوں کے لئے ہم نے پلے زون تیار کیا ہے۔ ناشتہ وغیرہ کے لیے کولڈرنک، چھاچھ، لسی وغیرہ کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلفی پوائنٹ بھی ہم نے بنوایا ہے اور کوشش کی ہے کہ جس طرح سے ہم لگاتار 3 بار صاف ستھرے شہر کا اعزاز حاصل کرتے آئے ہیں اسی طرح سے ہم پورے بھارت میں اسمارٹ پولنگ بوتھ کا اعزاز بھی حاصل کریں۔