اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرنے والی بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف مسلم طبقے نے معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک میں گزشتہ کچھ سالوں سے نفرت پھیلانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ لوگ اشتعال انگیز بیان بازی کر کے سیاسی مفادات حاصل کرتے ہیں۔ مگر آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، ایسا ہی ایک معاملہ گذشتہ دنوں ٹی وی مباحثے کے دوران پیش آیا، جب بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا، جس سے مسلم طبقہ سخت ناراض ہے۔
مزید پڑھیں:
- FIR Against BJP's Nupur Sharma:نپور شرما کے خلاف جامعہ نگر تھانہ میں شکایت درج
- Maulana Tauqir Raza On Nupur Sharma: مولانا توقیر رضا نے نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
اس کے خلاف مسلم طبقہ ملک کی مختلف ریاستوں میں نوپور شرما کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اسی کڑی میں صنعتی شہر اندور کے مفتی مالوہ اور ایک ڈیلیگیشن کمشنر دفتر پہنچا اور کمشنر کو میمورنڈم دیا، جس نے مطالبہ کیا کہ نور پور کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔