ETV Bharat / state

Ayush Centers in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں 22 آیوش سینٹرز کھولے جائیں گے - آیوروید ہومیوپیتھی اور یونانی پیتھی

مدھیہ پردیش میں22 آیوش سینٹر کھولے جائیں گے جہاں ایلوپیتھی کے ساتھ اب آیوروید، ہومیوپیتھی اور یونانی پیتھی کے تحت علاج کی سہولت رہے گی۔ Ayush Centers in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں 22 آیوش سینٹرز کھولے جائیں گے

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 1:04 PM IST

مدھیہ پردیش میں منسٹری آف آیوش جس کے تحت آیوروید, ہومیوپیتھی اور یونانی پیتھی آتے ہیں اب ریاست کے 22 سنٹروں پر ایلوپیتھی کے ساتھ ان تینوں پیتھیوں کا علاج بھی دیا جائے گا- جس کو لے کر سبھی میں خوشی کی لہر ہے- اس تعلق سے ریاست کے آیوش کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ ہم بھارت سرکار کے بہت شکر گزار ہیں ہمیں مزید 22 سنٹر اور دیے جا رہے ہیں- انہوں نے کہا ہمارے پاس پہلے سے ہی 36 آیوش ونگ ہیں- اور اب حکومت نے 22 اور آیوش ونگ کے لیے ہمیں پیسہ جاری کر دیا ہے- اس میں خاص بات یہ ہے کہ ہر گورنمنٹ اسپتال میں یہ تینوں پیتھیوں کی آیوش ونگ کھولی جائیں گی- وہی ان تینوں پیتھیوں کہ ڈاکٹر ہاسپٹل کے بنے سنٹر پر موجود رہیں گے- Ayush Centers in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں 22 آیوش سینٹرز کھولے جائیں گے

انہوں نے کہا اگر کوئی سرکاری ہسپتال میں ان تینوں پیتھیوں سے علاج کروانا چاہتا ہے تو اسے اس کی سہولیات ملیں گی اور اس آیوش وینگ میں سینئر اور جونیئر ڈاکٹر موجود رہیں گے اور لوگ اپنا علاج ان سے کروا سکتے ہیں- اس میں یونانی پیتھی جس کا علاج تدابیر اور الگ الگ طرح کی تھرپی دی جائے گی- وہاں پر ہر طرح کی تھرپی کے ایکسپرٹ موجود رہیں گے-اسی تعلق سے آیوش کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند پاٹل نے کہا کہ حکومت نے یہ بہت بڑا قدم اٹھایا ہے- اور ہمارا فرض ہے کہ ہم حکومت کے اس اقدام کو آگے بڑھائیں، ہمیں چاہیے کہ آیوش گھر گھر اور گاؤں گاؤں تک پہنچے- تاکہ ان سبھی پیتھیوں کا فائدہ سب کو مل سکے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.